ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایران میں ایک ہفتے کے دوران27افراد کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں ایک ہفتے کے دوران27افراد کو پھانسی دے دی گئی

Fri, 22 Jul 2016 18:50:48    S.O. News Service

تہران22جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران منشیات اوردیگرجرائم میں ملوث27افراد کو دی گئی موت کی سزاؤں پرعمل درآمد کرتے ہوئے انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی حکام نے17افراد کو جنوبی تہران کے کرج شہر میں گذشتہ اتوار کو پھانسی دی۔ ان میں سے دو پر جنسی جرائم اور عصمت دری میں ملوث ہونے کا الزام عایدکیاگیاتھا۔ پانچ قیدیوں کو وسطی شہر اراک میں پھانسی دی گئی جن کو شمال مغربی شہر بیرجند میں اور دو کو رشت شہر میں موت کے گھاٹ اتاراگیا۔ ایرانی خبر رساں اداریارزا کے مطابق سزائے موت پانے والے بیشتر قیدیوں پر منشیات کے فروغ میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ایرانی حکام گذشتہ ایک سال کے دوارن منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کے شبے میں966افراد کو موت کے گھاٹ اتارچکے ہیں۔ایران کی معاون وزیر برائے خواتین اور عائلی امور شھندخت مولا وردی نے اپنے حکومت کی سزائے موت کی پالیسی پر کڑی تنقید کی تھی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق موجودہ اصلاح پسند سمجھے جانیوالے صدر حسن روحانی کے دورِ حکومت میں2500افراد کو پھانسی کی سزائیں دی گئیں۔ ان میں سے1000کے افراد کو2015ء کے دوران قتل کیا گیا۔


Share: