نئی دہلی،29اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریو اولمپکس میں 3000 میٹرا سٹیپل چیس میں 10ویں مقام پر رہی لمبی دوری کی ر نر للتا بابر نے آج کہا کہ ہندوستان میں ٹریک اور فیلڈ میں مقابلے کا فقدان ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر کارکردگی گراف بہتر نہیں ہو پاتا۔ریو اولمپکس میں للتا ایتھلیٹکس میں فائنل میں جگہ بنانے والی اکیلی ہندوستانی تھی تاہم وہ 10ویں مقام پر رہی۔ایتھلیٹکس میں رنر پی ٹی اوشا(لاس ایجیلس اولمپکس 1984)اور ملکھا سنگھ(روم اولمپکس 1960)کے علاوہ کوئی ہندوستانی اولمپک تمغے کے قریب نہیں پہنچ سکا۔یہ دونوں رنر چوتھے نمبر پر رہے تھے۔للتا نے یہاں صدر پرنب مکھرجی سے ارجن ایوارڈ لینے کے بعد بات چیت میں کہاکہ ہندوستان میں ایتھلیٹکس میں مقابلہ کا بہت فقدان ہے،اگر میرے زمرے کی ہی بات کریں تو اکے دککے ہی کھلاڑی ہیٹ۔قومی سطح پر مقابلہ نہیں ہونے سے بین الاقوامی سطح پر کارکردگی بہتر نہیں ہو سکتی۔اس نے کہا کہ اگر ہمیں بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے تو پہلے ہندوستان میں کھلاڑیوں کا بڑا پول تیار کرنا ہوگا تاکہ انہیں اچھی تیاری مل سکے۔بیرون ملک کافی مشکل مقابلہ سے نکل کر کھلاڑی اعلی سطح پر کھیلنے پہنچتے ہیں جس سے ان کی کارکردگی بہترہوتی ہے۔