ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایان مورگن کی سنچری سے انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 45رنوں سے شکست دی

ایان مورگن کی سنچری سے انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 45رنوں سے شکست دی

Sun, 05 Mar 2017 12:35:12    S.O. News Service

سینٹ جونس،4؍مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایان مورگن کی 10ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری کے بعد تیز گیند بازوں لیام پلنکٹ اور کرس ووکس کے 4-4 وکٹ کی بدولت انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں آج یہاں ویسٹ انڈیز کو 45رنوں سے شکست دے دی ۔انگلینڈ کے کپتان نے ہندوستان کے خلاف گزشتہ ون ڈے سیریز کے بہترین فارم کو برقرار رکھتے ہوئے 107رنوں کی اننگ کھیلی، جس سے مہمان ٹیم نے 6 وکٹ پر 296رنوں کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔مورگن نے 116گیندوں کی اپنی اننگ میں 11چوکے اور دو چھکے لگائے ۔انہوں نے بین اسٹوکس(55)کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 110رنوں کی شراکت بھی کی۔اس کے جواب میں پلنکٹ(40رن پر4 وکٹ )اور ووکس47رن پر 4 وکٹ)کی طوفانی گیندبازی کے سامنے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 47.2اوور وں میں 251رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن محمد72اور جوناتھن کارٹر(52)نے نصف سنچری لگانے کے علاوہ چھٹے وکٹ کے لیے 82رنوں کی شراکت بھی کی لیکن ٹیم کو جیت نہیں دلاسکے۔


Share: