دوسری شادی میں پی ایم مودی،امت شاہ اوراڈوانی کی شرکت،دگ وجے اورششی تھرورنے بھی دی مبارکباد
نئی دہلی10اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) مرکزی وزیر بابل سپریو اور ان کی ائیرہوسٹس گرل فرینڈرچنا شرما دہلی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔اس شادی میں گواہ بننے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی سے لال کرشن اڈوانی، بی جے پی صدرامت شاہ، مرکزی وزیر اننت کمار اور جتندر سنگھ بھی پہنچے۔بابل سپریو کو شادی کی مبارک باد دینے کیلئے کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ، ششی تھرور، سنگر دوست شان اور انو مالک کے علاوہ کئی بڑی نامی ہستیاں بھی تقریب میں موجودرہیں۔بابل اوررچنا کی محبت کی کہانی کسی فلم کی کہانی سے کم نہیں ہے۔دونوں کی نظریں زمین سے تقریباََ35000فٹ اوپر ہوا میں طیارہ میں پہلی بار ملیں۔ اورپہلی بار میں ہی بابل رچنا کو دیکھتے ہی ان پر فدا ہو گئے۔کچھ دیرکی بات چیت کے بعد ہی انہوں نے رچناکانمبرمانگ لیا۔بابل اوررچناکی ملاقات سال 2014میں ممبئی سے کولکاتہ جانے والی پرواز میں ہوئی تھی۔اس کے بعددونوں میں بات چیت کادورشروع ہوااوریہ بات چیت آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔اور اب یہ محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔فی الحال دہلی میں رہنے والی رچناشرماجالندھرسے ہیں۔ان کاخاندان گزشتہ دو سال سے مغربی بنگال میں رہ رہا ہے۔یہ بابل سپریوکی دوسری شادی ہے۔