پٹنہ:15/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کی سرفہرست موبائل نیٹ ورک نے اپنے صارفین کو ڈیجیٹل کمبھ میلہ 2019 کا تجربہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایئرٹیل اسمارٹ فون کے گاہک ایئرٹیل ٹی وی ایپ پر کمبھ میلہ کی سرگرمیاں اسٹریم کر سکیں گے۔، جس میں اشنان اور آرتی شامل ہیں۔ایئرٹیل ٹی وی ایپ پر کمبھ میلہ 2019 کے لئے وقف ایک خاص چینل تیار کیا گیا ہے، جو اس عظیم تقریب کی پوری سرگرمی کو اسمارٹ فون اسکرین پر پیش کرے گا۔ایئرٹیل ٹی وی ایپ پر اس خصوصی کنٹنٹ کو پیش کرنے کے لئے، اایئرٹیل نے ہندوستان کے معروف ڈیووشنلکنٹنٹ فراہم کرنے والے، وی آر ڈیووٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس کے ذریعے ایئرٹیل کے لاکھوں گاہک جہاں کہیں بھی ہوں وہیں سے کمبھ سے ڈیجیٹل طور سے منسلک ہوسکیں گے۔ایئرٹیل ٹی وی پر یہ خاص چینل لائیو چل رہا ہے اور 4 مارچ 2019 تک چلے گا۔یہ ڈیجیٹل سروس ایکسیس کرنے کے لئے، گاہکوں کو اپنے اسمارٹ فون پرایئرٹیل ٹی وی ایپ (اینڈرائیڈ اورآئی او ایس کے لئے دستیاب) ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔بھارتی ایئرٹیل کے سی ای او کنٹنٹ اور ایپس سمیر بترا نے کہا، "کمبھ ہندوستان کے اہم ترین تقریبات میں سے ایک ہے۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم اسے اپنے گاہکوں کے نزدیک پہنچائیں۔ایئرٹیل ٹی وی ایپ کے ذریعہ، صارفین تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل انڈیا میں اپنے اسمارٹ فون پر کسی بھی وقت اور کہیں بھی کمبھ کا تجربہ کر سکیں گے۔ ہم ایئرٹیل ٹی وی ایپ پر یہ خاص ڈیجیٹل تجربہ لینے اور 400 لائیو ٹی وی چینلز اور 10,000 سے زائدموویز اور شوز کے ساتھ خصوصی اور پرکشش کنٹنٹ کی ایک وسیع سیریز دیکھنے کے لئے ایئرٹیل گاہکوں کومدعوکرتے ہیں