لکھنؤ:8/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے ریاست میں بجلی کے نظام کو لے کر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پرطنزکساہے۔اکھلیش نے ٹویٹ کرکے کہا کہ جتنی بجلی پہلے ہی مل رہی ہے، اتنے کا ہی اعلان دوبارہ کرتے فالتوہے۔عوام کی توقع جمود کی نہیں، اس سے زیادہ فراہمی کی ہے۔اسمبلی انتخابات میں دوران بڑا مسئلہ بنی بجلی کے نظام کوبہتربنانے کے تحت یوگی حکومت اب ریاست میں 24گھنٹے بجلی دینے کی کوششوں کادعویٰ کررہی ہے۔وزیراعلیٰ نے حکام کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ لیا ہے کہ آنے والے 14اپریل سے تمام ضلع کواٹر میں 24گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی، تو وہیں تحصیل اور گاؤں میں بھی18گھنٹے بجلی دی جائے گی۔اس کے علاوہ بندیل کھنڈ میں 20گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو اگلے 100دنوں میں پانچ لاکھ نئے کنکشن کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی بجلی چوری روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے افسروں کو ایک پروجیکٹ بنانے کو کہا ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست کے ہر گھر میں بجلی کی فراہمی کے مقصدکے پیش نظر 14اپریل کو مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان پاور فار آل سمجھوتے پردستخط ہوں گے۔مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئل لکھنؤ آکر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ مل کر پاور فار آل سمجھوتے پردستخط کریں گے۔اکھلیش یادو نے اب اس پوری قواعد پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بجلی تو پہلے سے مل رہی ہے۔وہ پہلے بھی اپنی حکومت میں بجلی کی فراہمی میں زبردست بہتری کا دعویٰ کرتے آئے ہیں۔اکھلیش نے انتخابات کے دوران بھی ریاست میں بہتر بجلی مہیا کرانے کی بات کہی تھی۔انہوں نے اس وقت یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کستے ہوئے کہاتھاکہ گورکھپور کے باباکہتے ہیں کہ بجلی نہیں آتی۔وہ بجلی کنڈلی پکڑ کر دیکھ لیں، انہیں خود پتہ چل جائے گا کہ بجلی آ رہی ہے یانہیں۔