لکھنؤ:10/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) اکھلیش یادو کی حکومت میں وزیر رہے رام کرن آریہ کو قتل کے ایک معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ رام کرن آریہ نے اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کو راکشس اور کانگریس کو چھوٹا شیطان کہا تھا۔ بستی کے باشندے اور اکھلیش یادو حکومت میں آبکاری اور کھیل کود وزیر مملکت رہے رام کرن آریہ کو قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ان کے خلاف ڈومریا گنج سے بی جے پی کے ایم پی جگدمبکا پال کے کزن شمبھو پال کے قتل کے معاملے میں سازش کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ یوپی اسمبلی انتخابات کو لے کر سماجوادی پارٹی اور کانگریس اتحاد پر اکھلیش یادو حکومت میں کھیل اور نوجوان بہبود کے ساتھ آبکاری وزیر رہے رام کرن آریہ بی جے پی کو بڑا شیطان اور کانگریس کو چھوٹا شیطان بتایا تھا۔ رام کرن آریہ، اتر پردیش کی 16 ویں اسمبلی میں ممبر اسمبلی اور ایس پی حکومت میں وزیر تھے۔ 2012 اترپردیش اسمبلی انتخابات میں انہوں نے اتر پردیش کی بستی مہادیوا اسمبلی حلقہ سے الیکشن جیتا تھا۔
وزیر رام کرن پہلے بھی متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والے انتخابات میں جو ہمیں ووٹ نہیں دے گا وہ ہمارا حقیقی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھاکہ پولنگ کے دن جو بھی کارکن چوکی پر کھڑا ہو کر ملائم اور اکھلیش کو ووٹ دے گا، وہی ان کا حقیقی ہے، بیٹی دینا اور بیٹی لینا کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔