ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اکرما سکرما منظوری کی مہلت میں دو سال کی توسیع

اکرما سکرما منظوری کی مہلت میں دو سال کی توسیع

Sat, 11 Feb 2017 11:10:02    S.O. News Service

بنگلورو،10؍فروری(ایس او نیوز)دیہی علاقوں میں اکرما سکرما کی مدت کو دو سال تک بڑھانے کے سلسلے میں کرناٹکا لینڈ روینیو ترمیمی بل آج اسمبلی میں پیش ہوا۔ اس بل کے مطابق آنے والے دنوں میں قانونی شکل پانے والے ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ سرکاری زمینات پر غیر قانونی قبضہ جات کو باقاعدگی دینے کیلئے حکومت کو اب تک 23382 عرضیاں مل چکی ہیں۔ جو فارم نمبر 50 کے تحت ہیں جبکہ فارم نمبر53 کے تحت 39203 عرضیاں موصول ہوئی ہیں۔ بہت جلد ان تمام عرضیوں کو مکمل طور پر منظور کرلیا جائے گا۔ ان تمام عرضیوں کی منظوری کیلئے کم از کم دو سال کا وقفہ درکار ہے۔ اسی لئے اس ایکٹ کی مدت میں دو سال کے اضافہ کی وکالت کرتے ہوئے ایوان میں تمام ممبران نے زور دیا۔ وزیر قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرا نے ایوان میں یہ بل پیش کی۔


Share: