ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اکالی دل لیڈر نے لوک سبھا میں ٹائٹلر پر گواہ کو خریدنے کا لگایا الزام

اکالی دل لیڈر نے لوک سبھا میں ٹائٹلر پر گواہ کو خریدنے کا لگایا الزام

Thu, 11 Aug 2016 20:50:57    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اگست(آئی این ایس انڈیا )1984کے سکھ مخالف فسادات کا معاملہ آج پھر لوک سبھا میں اٹھا اور اکالی دل کے ایک رکن نے کانگریسی لیڈر جگدیش ٹائٹلر کے خلاف کارروائی کرنے کے مطالبہ کے ساتھ ہی الزام لگایا کہ انہوں نے ایک معاملے میں بیان سے مکرنے کے لیے گواہ کو پیسہ دیاہے ۔وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے شرومنی اکالی دل کے لیڈر پریم سنگھ چند وماجرا نے دعوی کیا کہ دہلی سکھ گرودوارا مینیجر کمیٹی(ڈی ایس جی ایم سی )نے سی بی آئی سے ٹائٹلر کے خلاف معاملہ درج کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔چندوماجرا نے ڈی ایس جی ایم سی کے حوالے سے کہا کہ ٹائٹلر مبینہ طور پر 1984کے سکھ مخالف فسادات کے دوران پل بنگش گرودوارہ کے گرنتھی بادل سنگھ کے قتل کے ذمہ دار ہیں اور کڑکڑڈوما عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔چند وماجرا نے الزام لگایا کہ ٹائٹلر نے اس معاملے میں گواہ سریندر سنگھ کو بیان سے مکرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی رقم دی تھی۔اس کے علاوہ سریندر کے بیٹے کو ٹائٹلر نے 50ہزار ڈالر خرچ کرکے بیرون ملک بھیجا تھا۔انہوں نے دعوی کیا کہ کسی زمانے میں ٹائٹلر کے قریبی رہے ابھیشیک ورما نے یہ انکشاف کیا ہے۔


Share: