دہرادون:7/اپریل(ایس او بی جے پی کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت اسٹیج سے ایسی باتیں بول گئے، جسے سن کر سبھی لوگ حیرت میں پڑ گئے۔پہلے تو ترویندر سنگھ راوت نے اپنی تقریر میں اتراکھنڈ کو اترانچل کہہ ڈالا، وہیں اس کے فورا بعد انہوں نے اسٹیج سے بی جے پی کے ریاستی صدر اجے بھٹ کو وزیر اعلی بتاتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔جمعرات کو بی جے پی کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر ریاست میں جگہ جگہ پروگرام منعقد کئے گئے تھے۔وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت بھی یوم تاسیس کے موقع پر دارالحکومت دہرادون میں موجود تھے، یوم تاسیس کے ایک پروگرام کے دوران وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں اتراکھنڈ کا نام اترانچل بتا دیانیوز/آئی این ایس انڈیا )۔دراصل 2000میں مرکز میں حکمراں بی جے پی نے ایک علیحدہ ریاست کو منظوری دی تھی ا س کو اترانچل نام دیا گیا تھا، بعد میں کانگریس حکومت نے ریاست کا نام اترانچل سے بدل کر اتراکھنڈ کر دیا تھا۔اس کے بعد جیسے ہی وزیراعلی صاحب صورت حال کو کنٹرول کر پاتے،انہوں نے اسٹیج پر بیٹھے بی جے پی ریاستی صدر اجے بھٹ کو ریاست کا وزیر اعلی کہہ دیا۔بھٹ نے فورا وزیر اعلی راوت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔وزیر اعلی راوت نے اپنی غلطی کی اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی صدر ہی اصلی وزیراعلی ہوتے ہیں، کیونکہ ان کی ہدایات کے مطابق ہی ہم کام کرتے ہیں۔وزیر اعلی نے آگے کہا کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس،بی جے پی دونوں ہی پارٹیوں کے صدر انتخاب ہار گئے۔انہوں نے کہا،لیکن میری الگ رائے ہے، کانگریس صدر تو خود بھی مرے اور فوج کو بھی مروا دیا،ہمارے صدر خود شہید ہوئے، لیکن فوج کو جتوا دیا۔پروگرام کے دوران انہوں نے شراب بندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ریاست کی خراب اقتصادی حالت کا بھی ذکر کیا۔وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے کہاکہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاست میں شراب بندی فی الحال ممکن نہیں ہے، مگر اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائیں گی۔وزیر اعلی راوت نے مذبح پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں چل رہے تمام غیر قانونی مذبح کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔