ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اولمپکس کے بعد آرام کرنا چاہتا ہوں: سندھو

اولمپکس کے بعد آرام کرنا چاہتا ہوں: سندھو

Thu, 28 Jul 2016 19:34:28    S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍جولائی(آئی این ایس انڈیا )نیشنل مکہ بازی کوچ گربخش سنگھ سندھو کافی وقت سے ہندوستانی ٹیم سے جڑے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اگلے ماہ ہونے والے اولمپکس کے بعد اپنے عہدے سے ہٹنے کا اشارہ دیاہے ، انہوں نے کہا کہ وہ ریو مہم کے اختتام کے بعد آرام کرنا چاہتے ہیں۔انہیں سب سے پہلے 1993میں قومی باکسنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے اس کے بعد 2012اولمپکس کے بعداپنے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا لیکن ہندوستانی کھیل اتھارٹی(سائی )نے 2013میں انہیں ریو کھیلوں کے بعد تک دوبارہ عہدے پر واپس بلا لیا ۔سندھو نے 6 ؍اگست سے شروع ہونے والی مکہ بازی مقابلہ کے لیے ٹیم کے ریو روانہ ہونے سے پہلے میڈیا کو بتایا کہ میں اس اولمپکس کے بعد آرام کرنا چاہتا ہوں، میں نے متعلقہ حکام کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ میری مدت کار کافی طویل ہو گئی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہندوستانی مکہ باز ریو میں کافی اچھے نتائج حاصل کریں گے۔یہ پوچھنے پر کہ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستانی باکسنگ کے ساتھ ان کا رشتہ ختم ہو جائے گا ، تو انہوں نے مبہم سا جواب دیا۔سندھو نے کہاکہ آگے کیا ہوگا؟ آپ اس کے بارے میں یقینی طورپر کچھ نہیں کہہ سکتے۔اگر مجھ سے پوچھا جاتا ہے تو میں ذمہ داری کو’ نہ‘ کبھی نہیں کہوں گا لیکن میں اب سچ مچ آرام کرنا چاہتا ہوں۔ 2012سے چل رہی انتظامی اتھل پتھل سے مایوس سندھو کو ریو کے لیے کوالیفائی ہونے والے تینوں باکسر شیو تھاپا(56کلوگرام )، منوج کمار(64کلو)اور وکاس کرشن(75کلوگرام)سے میڈل کی امید ہے۔انہوں نے کہاکہ جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر ہمارااختیار نہیں ہے۔ہمارا کام ٹریننگ کرنا اور کارکردگی کرنا ہے۔ہماری پوری توجہ صرف اسی پر ہوتی ہے، میں مکہ بازوں سے یادگار کارکردگی کی امیدکررہاہوں۔


Share: