نئی دہلی،18اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریو اولمپکس میں ہندوستان کو پہلا تمغہ دلانے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک کو اس کے آجر ہندوستانی ریلوے نے 60لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے وزارت نے کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی طلائی تمغہ فاتح کو ایک کروڑ، چاندی کا تمغہ پر 75لاکھ اور کانسے کا تمغہ جیتنے والے کو 50لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔اس کے علاوہ کوالیفائنگ کے لئے 10لاکھ روپے اضافی دیئے جائیں گے۔آرایس پی بی سیکریٹری ریکھا یادو نے کہا کہ ریلوے گیمز پروموشن بورڈ کے صدر پردیپ کمار نے اولمپک سے پہلے ہی انعام کا اعلان کر دیا تھا تاکہ کھلاڑیوں کو اضافی حوصلہ ملے۔ساکشی فی الحال شمالی ریلوے میں سینئر کلرک ہے،اسے اب گزیٹیڈ افسر کا درجہ دیا جائے گا۔ہندوستانی کشتی ٹیم 23اگست کو لوٹے گی اور اس کے بعد ہندوستانی ریلوے اعزازیہ تقریب کا اہتمام کرے گا۔