ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اورلی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والا شراب اور منشیات کے زیرِ اثر تھا: پوسٹ مارٹم رپورٹ

اورلی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والا شراب اور منشیات کے زیرِ اثر تھا: پوسٹ مارٹم رپورٹ

Tue, 21 Mar 2017 12:34:25    S.O. News Service

پیرس،20مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گزشتہ ہفتے کے روز فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے اورلی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والا شخص شراب اور منشیات کے زیرِ اثر تھا۔ یہ بات کل اتوار کے روز جاری ہونے والی اس شخص کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اْنتالیس سالہ حملہ آور زیاد بن بلقاسم کے خون میں نہ صرف صفر اعشاریہ نو تین گرام فی لیٹر کے حساب سے الکحل پائی گئی بلکہ ساتھ ساتھ حشیش اور کوکین بھی پائی گئی۔ فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے اس شخص کو دیگر فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس کی تحقیقات اِس رْخ پر جاری ہیں کہ اس حملے کے محرکات دہشت گردانہ تھے یا نہیں۔


Share: