ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / انگلینڈ کے آل راؤنڈراسٹوکس بنے پی سی اے کے ’سال کے بہترین کھلاڑی‘

انگلینڈ کے آل راؤنڈراسٹوکس بنے پی سی اے کے ’سال کے بہترین کھلاڑی‘

Thu, 03 Oct 2019 19:37:55    S.O. News Service

لندن،03/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو پیشہ ورانہ کرکٹروں کے ایسوسی ایشن (پی سی اے) کے ایوارڈز میں ’سال کا بہترین کھلاڑی‘منتخب کیا گیا۔اسٹوکس نے انگلینڈ کو عالمی کپ کا خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس میں وہ جولائی میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ رہے تھے۔28سال کے کھلاڑی نے پھر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایشز ٹیسٹ میں 135 رنز کی ناقابل شکست اننگز سے اپنی ٹیم کو جیت دلائی تھی۔ ڈرہم کے اسٹوک نے سمون ہارمر، ریئان ہگنس اور ڈم سبلے کو پیچھے چھوڑکربہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔اسٹوکس نے کہا کہ اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔میں خوش ہوں کہ کھلاڑی سوچتے ہیں کہ میں نے اس سال کی کارکردگی کی بنیاد پر پی سی اے کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے کے لائق رہا۔


Share: