کاروار9؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں کاروار تعلقہ کے آرگا نامی مقام پر واقعی کدمبا بحری اڈے پر ایک نئے حفاظتی جہاز کا اضافہ ہو گیا ہے۔ انڈین نیوی کے اس نئے جہاز کا نام آئی این ایس تِلّانگ چانگ ہے۔انڈین نیوی کرناٹکا یونٹ کے وائس ایڈمیرل گریش لوتھرا کے ہاتھوں اس جہاز کو انڈین نیوی کے سپرد کیا گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق آئی این ایس تِلّا چانگ کی لمبائی 50میٹر ہے اور 50کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے سمندر میں سفر کرتا ہے۔ اس میں 41اہلکار اور 4افسران موجودرہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ کدمبا بحری اڈے پر یہ پہلا حفاظتی جہاز ہے جس پر واٹر جیٹ لگے ہوئے ہیں۔کلکتہ کے گارڈن ریچ نامی بحری جہازبنانے کے مرکز میں اسے تیار کیا گیا ہے۔ ساحلی علاقے میں سیکیوریٹی کے مقاصدپورا کرنے کے لئے اس جہاز کا استعمال کیا جائے گا۔