ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انتخابات میں کالا دھن:الیکشن کمیشن کو ایک سال بعد ملا افسر

انتخابات میں کالا دھن:الیکشن کمیشن کو ایک سال بعد ملا افسر

Fri, 26 Aug 2016 19:55:08    S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش، پنجاب اور دیگر ریاستوں میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابات میں کالا دھن کے استعمال پر روک لگانے کے لئے الیکشن کمیشن میں بنائے گئے ایک اہم عہدے کو حالیہ بیوروکریسی میں ردوبدل کے تحت بھرا گیا ہے۔انڈین ریونیو سروس(آئی آر ایس) کے انکم ٹیکس کیڈر کے سینئر افسر دلیپ شرما کو الیکشن خرچ نگرانی سیل کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔اس سیل کا قیام 2010میں دولت طاقت اور انتخابی عمل میں کالا دھن کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے خصوصی طور پر کیا گیا تھا۔1992بیچ کے آئی آر ایس آفیسر شرما نے اس ہفتے کی شروعات میں منصب سنبھالا۔یہ عہدہ اگست 2015سے خالی تھا کیونکہ موجودہ ڈی جی پی کے داس کو ترقی دی گئی اور انہیں ماحولیات و جنگلات کی وزارت میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پرمقرر کیا گیا۔ان کی تقرری حال میں بیوروکریسی میں کی گئی تبدیلی کے تحت کی گئی ہے۔اس کے تحت مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں 22نئے جوائنٹ سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔حکام نے کہا کہ نئی تقرریوں کی اس وجہ سے اہمیت ہے کیونکہ الیکشن کمیشن جلد اتر پردیش، پنجاب، گوا اور منی پور میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے مکمل کوشش شروع کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کالا دھن کے استعمال پر روک لگانا الیکشن کمیشن کے لئے تشویش کا خاص میدان ہے۔شرما نے دہلی میں تحقیقات یونٹ میں مدت سمیت اپنے اصل محکمہ میں اس سے پہلے مختلف عہدوں پر کام کیا۔وہ اب تک پونے میں انکم ٹیکس کمشنر کے عہدے پر تعینات تھے۔الیکشن کمیشن میں انتخابی خرچ سیل کاقیام آزاد اور منصفانہ انتخابات کرانے اور کالا دھن اور غیر قانونی دولت پر روک لگا کر تمام امیدواروں اور ووٹروں کے لئے یکساں مواقع کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔


Share: