ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انا ہزارے نے مہاراشٹر میں شراب پر مکمل پابندی کی حمایت کی،وزیراعلیٰ سے ملاقات کی

انا ہزارے نے مہاراشٹر میں شراب پر مکمل پابندی کی حمایت کی،وزیراعلیٰ سے ملاقات کی

Wed, 27 Jul 2016 20:22:25    S.O. News Service

ممبئی27جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )گاندھی وادی کارکن انا ہزارے نے آج کہا کہ مہاراشٹر حکومت کو ریاست میں شراب پر مکمل پابندی لگانے کو لے کرغورکرناچاہئے۔انہوں نے تیزی سے بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کے لئے شراب کو ذمہ دار ٹھہرایا۔انا ہزارے نے یہاں قانون ساز عمارت میں وزیراعلیٰ دویندر فڑنویس سے ملاقات کی اور کہا کہ اگر حکومت اور عوام مضبوطی سے کام کرے تومکمل پابندی کولاگو کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے گاؤں رالیگن سدھی میں شراب کے 40ٹھیکے تھے۔ہم نے سب کوہٹادیا۔گزشتہ 20سالوں سے میرے گاؤں میں کوئی شراب نہیں پیتا، تمباکواستعمال نہیں کرتا۔اناہزارے نے کہاکہ اگرعوام کی قوت ارادی مضبوط ہو اور حکومت کی حمایت کرے تو پوری پابندی لاگو کرنا ممکن ہے۔


Share: