ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / انا ڈی ایم کے سے معطل ایم پی ششی کلا راجیہ سبھا سے نہیں دیں گی استعفیٰ

انا ڈی ایم کے سے معطل ایم پی ششی کلا راجیہ سبھا سے نہیں دیں گی استعفیٰ

Mon, 29 Aug 2016 20:21:34    S.O. News Service

چنئی،29اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انا ڈی ایم کے سے معطل راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ایم ششی کلا پشپا نے آج کہا کہ وہ اعلیٰ ایوان سے استعفیٰ نہیں دیں گی۔ششی کلا پر ان کے دو گھریلو ملازمین نے جنسی تشدد کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ششی کلا نے سنگاپور سے یہاں واپس آنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ راجیہ سبھا سے میرے استعفی دینے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ششی کلا کو اس ماہ کی شروعات میں ہی انا ڈی ایم کے سے نکال دیا گیا تھا۔ششی کلا نے کہا کہ وہ خود پر لگے عدالت کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کے الزامات پر صفائی دینے کے لئے مدراس عدالت کی مدری بنچ کے سامنے پیش ہوں گی،ساتھ ہی توتوکڑی پولیس کے ان کے اور ان کے خاندان والوں کے خلاف دو گھریلو معاونین کے ساتھ نازیباسلوک اور جنسی ہراساں کرنے کے معاملے میں بھی انہوں نے پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔عدالت نے رکن پارلیمنٹ کو آج اس کے سامنے پیش ہونے اور یہ واضح کرنے کو کہا ہے کہ کس طرح انہوں نے 17اگست کو مدیر میں ایک پٹیشن پر دستخط کرکے اپنے وکیل کو پیشگی ضمانت کے لیے ان کی دلیل پیش کرنے کا حق دے دیا جبکہ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس ماہ کی شروعات میں جب سے ان کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے، انہوں نے تمل ناڈو میں قدم بھی نہیں رکھا ہے۔ششی کلا چنئی ہوائی اڈے سے ایک گھریلو پرواز کے ذریعے مدری روانہ ہوئی۔


Share: