ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / انا تحریک میں شروع سے تھے بی جے پی کے لوگ،لیکن پہچان نہیں سکے کیجریوال!

انا تحریک میں شروع سے تھے بی جے پی کے لوگ،لیکن پہچان نہیں سکے کیجریوال!

Tue, 09 May 2017 00:46:09    S.O. News Service

نئی دہلی:8/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھی رہے کپل مشرا نے ان پر بدعنوانی کا سنگین الزام لگایا ہے،جس کے بعد اروند کیجریوال سبھی سیاسی پارٹیوں کے نشانے پرآگئے ہیں۔ وہیں پوری عام آدمی پارٹی کیجریوال کے دفاع میں آتر گئی ہے، اور کپل مشرا پر جم کر حملہ بول رہی ہے۔آپ لیڈر سنجے سنگھ نے کپل مشرا پر بی جے پی کی زبان بولنے کا الزام لگایا، تو وہیں کپل نے کہا کہ جب بھی کوئی ان کے خلاف بولتا ہے، تو اسے مودی اور بی جے پی کا ایجنٹ بتاتے ہیں۔لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عام آدمی پارٹی اپنے ہی کسی کی ساتھی کو بی جے پی کا ایجنٹ یا بی جے پی کی زبان بولنے والا بتایا ہے۔انا کی تحریک سے ہی اروند کیجریوال کے ساتھ ایسے کئی لوگ ہیں، جو اب یا تو بی جے پی کے حامی ہیں یا پھر اروند کیجریوال کے مخالف ہیں۔پڈوچیری کی گورنر کرن بیدی شروع سے ہی انا تحریک کا حصہ رہی تھیں، وہ ’انڈیا اگینسٹ کرپشن‘میں شروع سے ہی سرگرم تھیں، اور ہر قدم پر اروند کیجریوال کے ساتھ تھیں، لیکن 2015کے اسمبلی انتخابات سے قبل کرن بیدی نے بی جے پی کا دامن تھام لیااور کجریوال کے خلاف ہی لڑا۔عام آدمی پارٹی نے ’ایماندار کیجریوال بمقابلہ موقع پرست بیدی‘کی مہم چھیڑی۔اداکار انوپم کھیر بھی ’انڈیا اگینسٹ کرپشن‘ تحریک میں مسلسل سرگرم رہے، انہوں نے تحریک کے دوران انا اور کیجریوال کے ساتھ پلیٹ فارم بھی شیئر کیا تھا، لیکن بعد میں انوپم کھیر مسلسل اروند کیجریوال پر نشانہ سادھتے رہے، اور بی جے پی کی حمایت میں بیان دیتے رہے ہیں۔مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ بھی ’انڈیا اگینسٹ کرپشن‘ کا ایک اہم حصہ تھے۔ان کے ساتھ کئی  فوجیوں نے بھی انا تحریک کی مکمل حمایت کی تھی، لیکن 2014کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے وی کے سنگھ بی جے پی میں شامل ہوگئے، اور ممبرپارلیمنٹ منتخب ہوئے۔یوگ گرو بابا رام دیو نے بدعنوانی کے ساتھ ساتھ بلیک منی کو لے کر بھی تحریک چلائی تھی، بابا رام دیو نے مسلسل انا کی تحریک کی حمایت کی تھی، لیکن بابا رام دیو بھی 2014کے انتخابات سے پہلے کھل کر نریندر مودی اور بی جے پی کی حمایت میں آگئے، بابا رام دیو بھی مسلسل اروند کیجریوال کے خلاف تیزوتند حملہ بولتے رہے ہیں۔


Share: