ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / امیت شاہ کا دورہ کرناٹک

امیت شاہ کا دورہ کرناٹک

Thu, 20 Apr 2017 01:41:01    S.O. News Service

بنگلورو:19/اپریل(ایس او نیوز)بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آئندہ ماہ کرناٹک کے دورہ کیلئے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق امیت شاہ جو 90دن کے قومی دورہ پر ہوں گے ' 3دن کرناٹک میں قیام کریں گے۔ اپنے دورہ کرناٹک کے موقع پر توقع ہے کہ وہ انتخابات کی تیاری کے سلسلہ میں ریاستی لیڈروں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ انتخابی مہم اور اسمبلی انتخابات سے متعلق دیگر پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، تاہم امیت شاہ کے دورہ کی حتمی تواریخ کو قطعیت نہیں دی گئی ہے۔کرناٹک ' بی جے پی کے لئے اہم ریاست ہے جو اپنی کامیابی کا پرچم لہرانا چاہتی ہے کیوں کہ ننجن گڈھ اور گنڈل پیٹ کے حالیہ منعقدہ ضمنی انتخابات میں اس نے شکست کا مزہ چکھا ہے۔ کرناٹک کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی خود کا محاسبہ کررہی ہے۔


Share: