ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی وزیر انصاف کا ٹرمپ کی انتخابی مہم سے متعلق تفتیش سے دور رہنے کا اعلان

امریکی وزیر انصاف کا ٹرمپ کی انتخابی مہم سے متعلق تفتیش سے دور رہنے کا اعلان

Sat, 04 Mar 2017 11:51:40    S.O. News Service

ماسکو3،مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روس کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے اس وقت دباؤ کا شکار امریکی وزیر انصاف جیف سیشنز نے کہا ہے کہ وہ اپنے محکمے کی طرف سے کی جانے والی ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے اعلیٰ ارکان کے روس کے ساتھ مبینہ رابطوں کی تفتیش میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔ جیف سیشز نے واشنگٹن میں کہا کہ وہ اس سلسلے میں کی جانے والی چھان بین سے دور رہیں گے تاکہ ان کی سرکاری حیثیت اس عمل کے کسی بھی طرح کے ممکنہ نتائج پر اثر انداز نہ ہو۔ ساتھ ہی سیشنز نے یہ الزامات بھی مسترد کر دیے کہ انہوں نے ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری سے قبل امریکا میں روسی سفیر کے ساتھ اپنے رابطوں سے متعلق امریکی سینیٹ میں ایک سماعت کے دوران کوئی جھوٹ بولا تھا۔


Share: