ملوا15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست وسکانسن کے شہر ملواکی میں پولیس کے خلاف ہونے والے ایک احتجاج کے دوران گولیاں چلائی گئی ہیں۔یہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب پولیس نے ہفتے کے روز سلول سمتھ نامی ایک 23 سالہ سیاہ فام شخص کو تعاقب کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔پچھلے دو برس میں سیاہ فام برادری کے خلاف پولیس کے تشدد کے خلاف مختلف امریکی شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پر کیے گئے ہیں۔ملواکی پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جب انھوں نے جلوس کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو ان پر پتھر پھینکے گئے۔ہفتے کی رات مظاہرین نے کاروں، عمارتوں اور ایک پیٹرول پمپ کو نذرِ آتش کر دیا۔ ایک پولیس اہلکار ہجوم کی جانب سے پھینکی جانے والی اینٹ سر پر لگنے سے زخمی ہو گیا۔پولیس نے کہا کہ ہفتے کی سہ پہر پولیس نے جب اسمتھ کی گاڑی کوروکاتو وہ کار سے نکل کر بھاگ گئے۔ پولیس کے مطابق اسمتھ کو پہلے بھی کئی بارگرفتارکیاگیاتھا۔میئربیرٹ نے لوگوں سے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک نوجوان گذشتہ روز زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ اس کے حالات جو بھی رہے ہوں، لیکن ان کے خاندان کو صدمہ پہنچا ہو گا۔