ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی خواتین فوجیوں کی برہنہ تصاویر کے ا سکینڈل میں تمام مسلح افواج ملوث

امریکی خواتین فوجیوں کی برہنہ تصاویر کے ا سکینڈل میں تمام مسلح افواج ملوث

Sat, 11 Mar 2017 11:58:40    S.O. News Service

نیویارک،10؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تحقیقات کے مطابق امریکہ میں خواتین فوجیوں کی برہنہ تصاویر کو انٹرنیٹ پر شائع کرنے کا سلسلہ صرف بحریہ نہیں بلکہ ملک کی تمام مسلح افواج تک پھیلا ہوا ہے۔گذشتہ ہفتے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی میرینز کی جانب سے فحش تصاویر 'میرینز یونائٹیڈ' نامی فیس بک گروپ میں شیئر کی گئی تھیں جس پر محکمہ دفاع نے معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔تاہم تحقیقات کے مطابق مسلح افواج کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہلکار بھی ایک میسج بورڈ پر خواتین فوجیوں سینکڑوں تصاویر شائع کرتے رہے ہیں۔ان میسیج بورڈز پر مرد اہلکار اکثر پہلے اپنی خواتین ساتھیوں کی کپڑوں میں ملبوس تصاویر شائع کرتے ہیں اور پھر دیگر صارفین سے پوچھتے ہیں کہ کیا کسی کے پاس ان کی برہنہ تصویر ہیں۔

فیس بک پر بنایا گیا 'میرینز یونائٹیڈ' نامی گروپ جس کے 30ہزار حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکار ارکان ہیں اب بند کر دیا گیا ہے تاہم یہ میسیج بورڈ اب بھی عام رسائی میں ہے۔میرینز کے اعلیٰ افسر سارجنٹ میجر رونلڈ گرین نے اس واقعے پر ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ یہ ہماری اقدار اور میراث پر براہ راست حملہ ہے۔اس رویے سے ساتھی میرینز، خاندان کے ارکان اور سویلین کو ٹھیس پہنچی ہے۔امریکی بحریہ کے جرائم سے متعلق محکمے این سی آئی ایس نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کی ہیں جبکہ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی اس معاملے پر آئندہ ہفتے ایک سماعت کرے گی۔


Share: