ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ داعش مخالف 68اتحادی ممالک کے اجلاس کی میزبانی کرے گا

امریکہ داعش مخالف 68اتحادی ممالک کے اجلاس کی میزبانی کرے گا

Sat, 11 Mar 2017 11:46:44    S.O. News Service

نیویارک،10؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن داعش کے خلاف آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے رواں ماہ واشنگٹن میں 68ممالک کے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزرائے خارجہ کے 22اور 23مارچ کو ہونے والے اجلاس کا مقصد داعش کو ان علاقوں میں شکست دینے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنا ہے جو عراق و شام میں اس کے قبضہ میں ہیں اور اس کی شاخوں اور حامی نیٹ ورکس پر دباؤ کو بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2014کے بعد پورے اتحاد کا پہلا اجلاس ہو گا۔

محکمہ خارجہ کی قائم مقام ترجمان مارک ٹونر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ سیکرٹری ٹلرسن کے لیے ایک موقع ہو گا کہ وہ اتحاد کو آگے بڑھنے کے حوالے سے درپیش چیلنجوں کو سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ "ہم سب یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نے داعش کو شکست دینے کے حوالے سے پیش رفت کی ہے۔۔۔ ہم اس کامیابی سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟۔شدت پسند گروپ داعش نے عراق و شام کے وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا تھا تاہم اب دونوں ملکوں میں اس کے قبضہ سے علاقے وگزار کروائے جا رہے ہیں اور اب تین الگ الگ فورسز جنہیں امریکہ، ترکی اور روس کی حمایت حاصل ہے شام میں داعش کے گڑھ رقہ کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں۔


Share: