بھٹکل یکم مارچ (ایس او نیوز) امتیاز اُدیاور پھر ایک بار بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے، جبکہ عبدالواجد کولا جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے۔ خیال رہے کہ فیڈریشن میں امتیاز اُدیاور نور اسپورٹس سینٹر کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ عبدالواجد کولا عُمر اسٹریٹ فرینڈس اسوسی ایشن (عُسفا) کی نمائندگی کرتے ہیں۔ فیڈریشن کے لئے عہدیداران کا انتخاب 27 فروری کو تنظیم ہال میں ہوا تھا۔
دیگر منتخب عہدیداران اس طرح ہیں:
نائب صدر: مولوی ارشاد نائطے ندوی (کوسموس اسپورٹس سینٹر)
سکریٹری: مولوی محمد حُسین جوکاکو (الہلال اسپورٹس سینٹر)
محاسب: قیصر محتشم (سن شائین اسپورٹس سینٹر)
خازن: ناہید کولا (الایمان اسپورٹس سینٹر)
انتخابات کے موقع پر مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی، جناب محمد میراں صدیقہ و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
یاد رہے کہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن بھٹکل کے جملہ 19 اسپورٹس سینٹروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مضبوط ادارہ ہے۔جسے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی سرپرستی حاصل ہے۔ نہ صرف بھٹکل بلکہ اطراف کے دیہاتوں کے نوجوانوں کوبھی ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے رکھنے، سبھی نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع رکھنے اور اُن سے قوم و ملت کی بہتری کا کام لینے فیڈریشن ہمیشہ متحرک رہتا ہے۔ بھٹکل میں مختلف اسپورٹس سینٹروں کے زیر اہتمام منعقدہونے والے سبھی ٹورنامنٹوں کی بھی فیڈریشن مکمل نگرانی کرتا ہے اور کھیلوں کے دوران ہونے والی اونچ نیچ کو ختم کرنے میں بھی فیڈریشن بے حد اہم رول ادا کرتا ہے۔