ممبئی:28/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی صدر امت شاہ ایک دن کے دورے پر آج یہاں پہنچے۔ اس دوران وہ پارٹی کارکنوں سے بات چیت کریں گے اور نریندر مودی کے ابتدائی زندگی پر مبنی ایک فلم کی خاص اسکریننگ میں بھی شرکت کریں گے۔مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ کو دیکھتے ہوئے امیت شاہ کا ریاست دورہ کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ امیت شاہ مراٹھا مسئلے کو لے کر سینئر لیڈروں سے ملاقات کریں گے یا نہیں۔بی جے پی کے ایک رہنما نے کہا کہ امیت شاہ کا شہر کے دورہ کا پروگرام پہلے سے طے تھا اور ان کا مراٹھا ریزرویشن تحریک سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔ امیت شاہ جنوبی ممبئی کے ایک ملٹی پلیکس میں آج شام ’چلو جیتے ہیں‘ نامی فلم کی اسکریننگ میں حصہ لیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ نریندر مودی کے ابتدائی زندگی پر مبنی فلم کی خصوصی اسکریننگ ہے۔ آج کی شام کا اہتمام امیت شاہ کے لیے کیا گیا ہے ۔