ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / القاعدہ کے نائب سربراہ کی مبینہ ہلاکت تاحال معمہ

القاعدہ کے نائب سربراہ کی مبینہ ہلاکت تاحال معمہ

Thu, 02 Mar 2017 11:47:18    S.O. News Service

قاہرہ یکم مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے نائب سربراہ ابوخیر المَصری کی مبینہ ہلاکت کی خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔ امریکی حکومتی ذرائع کے مطابق ملکی تفتیش کار المَصری کی ہلاکت سے متعلق حقائق جاننے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ المَصری القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے دامادہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ اس دہشت گرد نیٹ ورک کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کے نائب بھی ہیں۔ وہ 1980ء کی دہائی کے دوران الظواہری کے مصری اسلامی جہادی گروپ کے رکن بنے تھے اور بعد میں القاعدہ میں شامل ہو گئے تھے۔


Share: