ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الرقہ کی بازیابی کا آپریشن جلد شروع ہو گا: فرانسسی وزیر دفاع

الرقہ کی بازیابی کا آپریشن جلد شروع ہو گا: فرانسسی وزیر دفاع

Sat, 25 Mar 2017 12:14:37    S.O. News Service

پیرس،24؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی وزیر دفاع ڑاں ایو لادریاں نے بتایا ہے کہ شامی شہر الرقہ کی بازیابی کا آپریشن ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے آج پیرس میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک سخت جنگ ہو گی لیکن اس شہر میں داعش کے جہادیوں کو شکست دینا لازمی ہے۔ فرانس کے مطابق الرقہ سے جہادیوں کو شکست دینا ایک اہم کامیابی ہو گی۔ فرانسیسی وزیر دفاع کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی عسکری اتحاد نے داعش کے خلاف نبردآزما فائٹرز سے پہلی مرتبہ رابطہ کیا ہے، جس سے الرقہ کی جنگ میں اس اتحاد کو کامیابی مل سکتی ہے۔


Share: