دمشق،25فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام کے شمالی شہر الباب کے ایک قریبی گاؤں’سوسیان‘ میں کیے گئے ’ اسلامک اسٹیٹ‘ کے خود کش کار بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔ ان ہلاکتوں کی تصدیق مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کی ہے۔ ہلاک شدگان میں اکتالیس افراد علام شہری تھے۔ الباب کے شہر کا قبضہ ترک فوج اور اْس کے حامی شامی ملیشیا نے حال ہی میں حاصل کیا ہے۔ حملہ تْرک فوج کے حامی باغی گروپ کے کمانڈ مرکز کے باہر کیا گیا تھا۔ الباب کی بازیابی کی مہم گزشتہ برس نومبرمیں شروع کی گئی تھی۔ اس شہر میں سے داعش اب پوری طرح پسپائی اختیار کر چکی ہے۔