منگلورو ،18؍مارچ (ایس او نیوز) الال کے قریب تھوکٹو نامی علاقے کی مسجد پر رات کے وقت پتھراؤ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق مسجد الھدیٰ الجامع پر رات کے وقت پتھر پھینکے گئے جس سے مسجد کی تین کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ مسجد کے امام نے جب باہر جھانکا تو ایک شخص اندھیرے میں بھاگ رہا تھا۔ انہوں نے مقامی لوگوں کو آواز دی ۔ تھوڑی دیر میں لوگوں نے ملزم کو تلاش کرلیا اور پھر اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
گرفتار شدہ ملزم کا نام ساگر ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک نشہ باز ہے اور ا س کے پاس سے گانجہ اور پتھر برآمد ہوئے ہیں۔الال پولیس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کررہی ہے