کاروار 28؍فروری (ایس او نیوز)ضلع اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ کی طرف سے اقلیتی طبقہ سے وابستہ افراد کو مختلف علوم و فنون میں تربیت دینے کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
محکمہ کی طرف سے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق بیوٹی پارلر، زردوزی، ٹیلرنگ اور اسپوکن انگلش کی تربیت جیسے پیشہ ورانہ کورسس میں تربیت دی جائے گی۔درخواست دینے کی آخری تاریخ یکم مارچ ہے۔ خواہشمند نوجوانوں کا پانچویں تا دسویں جماعت پاس ہونا ضروری ہے۔اور عمر کی حد ۱۸ سے ۳۵ سال کے درمیان ہونی چاہیے۔درخواست فارم ضلع اقلیتی بہبود محکمے سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔