ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اعظم خاں کی آنکھ کھلےگی جب اس کی بیوی و بیٹی کاگینگ ریپ ہو گا،اعظم خان کے بیان پر بی جے پی ترجمان کا متنازعہ تبصرہ

اعظم خاں کی آنکھ کھلےگی جب اس کی بیوی و بیٹی کاگینگ ریپ ہو گا،اعظم خان کے بیان پر بی جے پی ترجمان کا متنازعہ تبصرہ

Wed, 03 Aug 2016 20:21:25    S.O. News Service

لکھنؤ، 3 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی ایس پی کارکنوں کی جانب سے نازیبا نعرے بازی کو لے کر ’بیٹی کے سمان میں، بی جے پی میدان میں‘کا نعرہ بلند کرنے والی بی جے پی کے ایک لیڈر نے بلند شہر اجتماعی آبروریزی سانحہ پر اتر پردیش کے سینئر کابینہ وزیر اعظم خاں کے مبینہ متنازعہ بیان پر خود بھی متنازعہ تبصرہ کر دیا ہے ۔بی جے پی کے ریاستی ترجمان آئی پی سنگھ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے آج صبح 11؍بج کر35منٹ پر کئے ٹوئٹ میں لکھا’’ میاں اعظم خان کی بیٹی اور بیوی سے اجتماعی آبروریزی ہو جائے تب اعظم کی آنکھ کھلے گی‘‘۔انہوں نے بلند شہر قومی شاہراہ پر12سالہ بیٹی اوراس کی ماں کے ساتھ اجتماعی آبروریزی پراوچھی بات کہی۔سنگھ کا یہ ٹوئٹ ایسے وقت آیا ہے جب بی جے پی اپنے سابق ریاستی نائب صدردیاشنکرسنگھ کی طرف سے بی ایس پی سربراہ مایاوتی پرنازیبا تبصرہ کئے جانے پر گزشتہ ماہ بی ایس پی کے مظاہرے کے دوران سنگھ کی بیٹی، بیوی اور ماں کے خلاف اشتعال انگیزنعرے بازی کئے جانے کو لے کر ’عورت کے سمان میں، بی جے پی میدان میں‘کے نام سے مہم چلا رہی ہے۔غورطلب ہے کہ اعظم نے گزشتہ ہفتے بلند شہر کے پاس کچھ لٹیروں کی طرف سے ایک خاتون اور اس کی13سالہ بیٹی سے کی گئی لوٹ ماراور اجتماعی عصمت دری کو ایس پی حکومت کو بدنام کرنے کی ان لوگوں کی کوشش قرار دیا تھا جو اتر پردیش میں اقتدار میں آناچاہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو میں اعظم کو یہ کہتے ہوئے سنا گیاکہ جب سیاسی فوائد کے لیے معصوم لوگوں کا قتل کرایا جا سکتا ہے، ووٹ کے لیے گجرات اور مظفرنگر کے فسادات ہو سکتے ہیں ، جب شاملی اور کیرانہ کا واقعہ ہوسکتاہے ۔ یہ صرف دو عصمت دری کا معاملہ نہیں ہے۔ اس کے پیچھے کی حقیقت کو جاننا اہم ہے۔اپنے بیان سے پیداہوئے تنازعہ کے بعد اعظم نے کہا کہ اترپردیش میں انتخابات ہونے والے ہیں اور اسی ارادے سے ان کے بیان کوغلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔


Share: