ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اعتماد سے لبریز آسٹریلیا کے خلاف واپسی کے ارداے سے اترے گی ٹیم انڈیا

اعتماد سے لبریز آسٹریلیا کے خلاف واپسی کے ارداے سے اترے گی ٹیم انڈیا

Sat, 04 Mar 2017 12:06:38    S.O. News Service

بنگلورو،3،مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیم اعتماد سے لبریز آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف کل یہاں جب دوسرا ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلنے کے لیے میدان پر اترے گی تو وہ سیریز کے پہلے میچ میں ملی شرمناک شکست سے دلبرداشتہ وراٹ کوہلی کا کپتان کے طور پر سب سے مشکل امتحان بھی ہوگا ۔ہندوستانی ٹیم نے ایسے کم مواقع دیکھے ہیں جبکہ گھریلو ٹیسٹ سیریز میں اس کو شروع میں ہی شکست کاسامناکرناپڑاہواور اس وجہ سے چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ مزید دلچسپ بن گیا ہے۔کوہلی اور ان کی ٹیم کی فکرمندی اورساتھ ہی محتاط رویہ اپنا نا جائز ہے ،کیونکہ پونے کی ٹرن لیتی پچ پر اسٹیو اوکیفے کی اسپن گیندبازی کے سامنے ہندوستانی بلے بازوں نے گھٹنے ٹیکنے میں دیر نہیں لگائی اور ٹیم کو 333رنون کے بڑے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس شکست سے ہندوستانی ٹیم کی 19میچوں تک جاری ناقابل تسخیر مہم بھی ختم ہو گئی اور اب گزشتہ شکست سے سبق لے کر نئے سرے سے آغاز کرنے کا وقت ہے۔انیل کمبلے کی نگرانی میں کھیل رہی ہندوستانی ٹیم چنا سوامی کی پچ پر جیت درج کرکے چارمیچوں کی سیریز میں واپسی کرنے کی کوشش کرنے کے لیے مصروف عمل ہے، یہاں کی پچ پونے کے مقابلے میں کچھ بہترنظرآرہی ہے، ہندوستانی بلے بازوں کو آسٹریلیا کی نئی اسپن جوڑی ناتھن لیون اور اوکیفے سے تو نمٹنا ہی ہو گا، ساتھ ہی تیزگیندبازی جوڑی مشیل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ کے خلاف بھی احتیاط سے کام لینا ہوگا جو ان کے لیے پریشانی کھڑی کرسکتے ہیں۔اسی طرح ہندوستانی گیندباز ابھی تک اسٹیو اسمتھ کو سستے میں آؤٹ کرنے کا طریقہ نہیں ڈھونڈ پائے ہیں۔آسٹریلیائی کپتان نے پہلے میچ کی مشکل پچ پر دوسری اننگ میں سنچری لگائی تھی اور وہ اپنے اس فارم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
 


Share: