ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اشتعال انگیز تقریر کو لے کر مایاوتی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت 

اشتعال انگیز تقریر کو لے کر مایاوتی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت 

Thu, 28 Jul 2016 20:23:18    S.O. News Service

حاجی پور، 28؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بہار کے ویشالی ضلع کی ایک عدالت نے سماج میں بدامنی پھیلانے والی تقریر کرنے کے الزام میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کا آج ہدایت دی۔مایاوتی اور ان کی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف حاجی پور رہائشی اجیت کمار سنگھ کی طرف سے دائر ایک شکایت پر آج سماعت کرتے ہوئے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ جے رام پرساد نے تعزیرات ہند کی دفعہ 156:3کے تحت مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔اجیت کے وکیل روی شنکر سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ شکایت بی ایس پی سربراہ مایوتی اور ان کی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نسیم الدین صدیقی ، اتر پردیش کے بی ایس پی ریاستی صدر رام اچل راج بھر اور ان کی پارٹی کے ریاستی سکریٹری میوا لال کے خلاف دائر کی گئی ہے۔انہوں نے بی ایس پی سربراہ سمیت ان کی پارٹی کے ان رہنماؤں پر سماج میں بدامنی پھیلانے والی تقریر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعوی کیا کہ اس سے انہیں تکلیف پہنچی ہے اور اس سے ملکی اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچا ہے۔شکایت کنندہ نے آئی پی سی کی دفعہ 153اے اور 153بی 295اے، 506، 34:120بی اور پاکسو ایکٹ 2012کی دفعہ 16کے تحت شکایت دائر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ گذشتہ 21؍جولائی کو لکھنؤ میں ایک پروگرام میں مایاوتی نے اپنے خود کوبھگوان اور دیوی کہہ کر لوگوں کو دھوکہ دینے کا کام کیاہے ۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ بی جے پی لیڈر دیاشنکر سنگھ کے بی ایس پی سربراہ کے خلاف نازیبا تبصرہ کی مخالفت میں بی ایس پی سربراہ اور ان کے لیڈروں نے اپنے کارکنوں کو دیاشنکر ، اس کی بیوی، بیٹی اور ماں کو نشانہ بنانے کے لیے اکسایا۔


Share: