ممبئی، 25؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مجھگاؤں ڈاک لمیٹڈ (ایم ڈی ایل )نے آج کہا کہ اسکارپین غوطہ خورکشتی سے متعلقہ اہم معلومات اس کی طرف سے لیک نہیں ہوئی ہیں اور وہ اس معاملے کی تحقیقات میں بحریہ کی مدد کر رہی ہے۔اسکارپین غوطہ خور جہاز کی تعمیر ایم ڈی ایل میں ہی کی جا رہی ہے۔ہندوستانی بحریہ کے لیے ممبئی میں ایک فرانسیسی کمپنی کے تعاون سے بنائی جانے والی چھ انتہائی اعلی درجے کے غوطہ خورجہاز کی صلاحیتوں سے جڑیں انتہائی خفیہ معلومات لیک ہونے کے ایک دن بعد، ایم ڈی ایل کے ایک افسر نے کہا کہ اعداد و شمار کی حفاظت کے لیے ایم ڈی ایل میں سخت معیار ہیں۔ایم ڈی ایل کے ایک افسر نے یہاں میڈیا کو بتایاکہ جانچ میں ہم بحریہ کی مدد کر رہے ہیں۔ہم یہ پختہ طور پر مانتے ہیں کہ ہماری طرف سے کوئی معلومات لیک نہیں ہوئی ہیں ۔ہندوستانی بحریہ کے لیے تیار ہونے والی اسکار پین غوطہ خور جہاز کی معلومات لیک ہونے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افسر نے بتایاکہ یہ جانچ کا موضوع ہے کہ کیا لیک ہوئے دستاویزات اصلی ہیں۔افسر نے کہا کہ معلومات کی حفاظت کے لیے ایم ڈی ایل میں سخت معیار ہیں۔ایم ڈی ایل کے سربراہ ریئر ایڈمرل راہل شراوت تبصرے کے لیے دستیاب نہیں ہو سکے۔فرانسیسی جہاز بنانے والی کمپنی ڈی سی این ایس نے 23652کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ کے لیے ٹیکنالوجی فراہم کی ہے۔طے شدہ پروگرام کے مطابق، ایم ڈی ایل کو اگلے سال کے شروع میں 6 غوطہ خور جہازوں کی پہلی کھیپ ہندوستانی بحریہ کے سپرد کرنی ہے اور باقی جہازوں کی فراہمی 2020تک کیے جانے کا امکان ہے۔