کولمبو،25اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کے ا سٹیو سمتھ کو اگلے ماہ ہونے والے جنوبی افریقہ کے دورے کو دیکھتے ہوئے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ڈیوڈ وارنر بچی ہوئی سری لنکا سیریز میں ٹیم کی ذمہ داری سبھالیں گے۔اسمتھ کی کپتانی میں آسٹریلیائی ٹیم کل دوسرے ون ڈے میچ میں 82رنز سے ہار گئی تھی جس سے سیریز 1.1سے برابر ہو گئی،اب ون ڈے سیریز کے تین میچ باقی ہیں جس کے بعد دو ٹی 20میچ بھی کھیلے جائیں گے۔اسمتھ نے کہا کہ مجھے کرکٹ سے آرام کرنا پسند نہیں ہے، لیکن اس طویل مدت میں میرے لئے اچھا ہی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کافی مصروف ہے،میں تمام تینوں فارمیٹس میں کردار نبھانا چاہتا ہوں اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر راڈ مارش نے کہاکہ اسٹیو کو اگلے 12ماہ میں کافی کرکٹ کھیلنا ہے اور ہم اسے تروتازا ہونے کے لئے کچھ وقت دینا چاہتے ہیں،آخری پانچ میچ ایسا کرنے(آرام) کے لئے اچھا موقع ہوگا۔آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کا دورہ 27ستمبر سے شروع ہو گا۔