ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی فوجی کیمپ سے اسلحہ چوری کرنے کیالزام میں دو فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوجی کیمپ سے اسلحہ چوری کرنے کیالزام میں دو فلسطینی گرفتار

Thu, 23 Mar 2017 11:48:33    S.O. News Service

جنین،22؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن پر ایک فوجی کیمپ سے اسلحہ چوری کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’0404‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی شہریوں نے ایک اسرائیلی کیمپ میں گھس کرآتشیں اسلحہ جس میں بم اوردیگر عسکری سامان شامل ہے چوری کیا تھا۔عبرانی نیوزویب پورٹل کا کہنا ہے کہ فوج نے حال ہی میں طوباس سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجی کیمپ سے اسلحہ چوری کرچکے ہیں۔اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے ’شاباک‘ نے دو روز قبل تیاسیر کے مقام پر چھاپہ مار کر آ پی جی‘، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں 30 سالہ جمعہ عامر اور 58 سالہ غانم ابو محسن اور 19 سالہ یزید ابو علی کے ناموں سے لی گئی ہے۔


Share: