ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہروں میں دھاوے، مزید 16 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہروں میں دھاوے، مزید 16 فلسطینی گرفتار

Fri, 10 Mar 2017 12:24:50    S.O. News Service

مقبوضہ مغربی کنارا،9؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سمیت کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 16 فلسطینیوں کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ قابض صہیونی فورسز نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں متعدد سابق اسیران بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیانات کے مطابق غرب اردن کے شہروں الخلیل، طولکرم، نابلس، بیت لحم اور القدس سے سولہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔صہیونی فوج کے بیانات کے مطابق حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں بعض اسرائیلی فوج کو سنگ باری اور دیگر مزاحمتی حملوں میں مطلوب تھے۔قابض فوج نے غرب اردن کے شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے کر سیکیورٹی مراکز منتقل کردیا۔ قابض فوج نے مْنگل اور بدھ کی درمیانی شب الخلیل شہر میں گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کیا۔الخلیل سے حراست میں لیے جانے والے شہریوں میں شادی الاطرش اور مصعب الجنیدی کے ناموں سے شناخت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سعد القواسمہ، عبدالکریم القواسمہ، محمد عبید کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔


Share: