نئی دہلی :10/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیپو سلطان کو دنیا کا پہلا مجاہد آزادی کہا جاتا ہے۔ وہ اس دور میں ٹیکنالوجی سے بے حد متاثر تھے۔ کہا جاتا ہے ٹیپو سلطان ہی بھارت کے پہلے حکمران تھے، جس نے اپنے دور حکومت میں میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے 1780 میں انگریزوں کے ساتھ جنگ میں راکٹ کا استعمال کیا تھا۔ بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق، لندن کے مشہور سائنس میوزیم میں ٹیپو سلطان کے راکٹ رکھے ہوئے ہیں۔ ان راکٹوں کو 18 ویں صدی کے آخر میں انگریز اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ کہا جاتا ہے ٹیپو نے ہی راکٹ بنانے کی بنیاد رکھی تھی۔ بھارت کے میزائل پروگرام کے ’’جنم داتا‘‘ اے پی جے عبدالکلام نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے ناسا کے ایک سینٹر میں ٹیپو کی فوج کی راکٹ والی پنٹنگ دیکھی تھی۔ ٹیپو نے 18 سال کی عمر میں انگریزوں کے خلاف پہلی جنگ جیتی تھی۔واضح ہو کہ ٹیپو سلطان نے اپنے دور حکومت کے دوران کئی تعمیراتی کام کئے تھے، جس میں سڑکیں بنوانا، آب پاشی کے لئے بندوبست کرنا، سکے کے دھونے اور ناپ تو ل کے نئے نظام کا متعارف کرانا تھا ۔ایسے کئی دستاویزات ملتی ہیں، جو ٹیپو سلطان کو’’ عظیم‘‘ بتاتی ہیں ۔واضح ہو کہ کرناٹک میں ایک مندر ہے جہاں ٹیپو کی روز پوجا کی جاتی ہے ۔ یہ مندر ویسٹرن گھاٹ میں واقع کلور کا شری مکامبیکا مند رہے ۔