حیدرآباد:28/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کے بی ٹیک کمپیوٹر سائنس کے طالب علم محمد اسلم نے نریش سوریہ کلاسک باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کاخطاب جیتا۔ ان مقابلوں کا انعقاد تلنگانہ امیچر باڈی بلڈرس اینڈ فٹنس اسوسئیشن، حیدرآباد کی جانب سے کیاگیاتھا۔محمداسلم نے یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلرڈاکٹر شکیل احمد اور فینانس آفیسر ڈاکٹر کے پی سنگھ سے ملاقات کی۔ اس پردونوں افسران نے ان کی کامیابی پر مباکباد دی اور آئندہ کے مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پرکوچ سیماب عظیم بھی موجودتھے۔