ممبئی:3 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)اداکار آلوک ناتھ کے خلاف فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا نے چھ ماہ کے عدم تعاون کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس ہدایت کا مطلب یہ ہے کہ اب کوئی بھی آرٹسٹ طے وقت تک آلوک ناتھ کے ساتھ کام نہیں کرے گا۔
آلوک ناتھ پر مصنفہ اور ہدایت وتا نندا سے عصمت دری کے الزامات ہیں۔ انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن کے صدر اشوک پنڈت نے بتایا کہ الوک ناتھ کے جنسی تشدد کی روک تھام کی تحقیقات کا حصہ بننے سے انکار کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ پنڈت نے ایک بیان میں کہا ہم نے اپنی ساتھی رکن وتا نندا کے جنسی تشدد کو سنجیدگی سے لیا ہے اور کمیٹی کے ساتھ اس کا اشتراک کیا۔ پوش کمیٹی نے ’’پوش‘‘ قانون کے مطابق اور انصاف اور غیر جانبداری کے اصولوں کے ساتھ عمل میں اس شکایت کی تحقیقات کی۔انہوں نے کہا کمیٹی نے اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے پوش کے تحت آلوک ناتھ کو طلب کیا۔ کمیٹی کسی بھی شخص کو جانچ کے لیے بلا سکتی ہے۔ انہوں نے پوش کی جانچ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا، حالانکہ انہیں تین بار بلایا گیا۔تنظیم نے کہا کہ اداکار نے اندرونی شکایت کمیٹی (آئی سی سی) کو کھلی چیلنج اور آئی سی سی کے سامنے پیش ہونے کے لیے بھیجے گئے سمن کی بھی خلاف ورزی کی۔