نئی دہلی، 11؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )میڈیا تنظیموں اورناشروں کی مشترکہ تنظیم ’’اخبار بچاؤ منچ‘‘کی جانب سے ڈی اے وی پی کی نئی پرنٹ میڈیا اشتہارات کی پالیسی کی مخالفت جو لڑائی چند دہلی کے ناشروں کے ذریعہ راجگھاٹ سے شروع کی گئی تھی۔اب اپنا رنگ دکھاتی نظر آرہی ہے ۔ حکومت ہندکے وزیر اطلاعات و نشریات کو ،ممبران پارلیمنٹ اوردوسریمعزز شخصیات کی طرف سے خط لکھے جانے سے ڈی اے وی پی کی نئی پرنٹ میڈیا اشتہارا ت پالیسی کو ترمیم کرنے پر وزارت سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔نئی اشتہار پالیسی کے خلاف اب اطلاعات و نشریات کی وزارت شدید غور کر رہا ہے۔یہ رفتار سست نا پڑے اسکے لئے ایم پی اور دوسرے ذرائع سے حکومت کو گھیرنے کا کام لگاتار جاری رکھنا ہوگا۔اسی طرح سے سبھی کو متحد ہوکر سبھی کو کام کرنا ہوگاتبھی نئی اشتہار پالیسی میں تبدیلی ممکن ہے۔اسی کڑی میں کئی شہروں کے ناشروں نے کورٹ کا رخ بھی کرناشروع کردیا ہے۔دوسری طرف دہلی کے کئی ساتھی ممبر پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے کئی لیڈروں سے آج بھی ملاقات کی۔ اس میں بی جے پی کے ایم جناب ادت راج،جنتادل (یو)کے ایم پی(راجیہ سبھا) جناب کے سی تیاگی،جنتا دل (یو )ایم پی اور سابق صدر جناب شرد یادو سے بھی ملاقات کی ۔جبکہ ابھی اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس لسٹ میں ابھی اور نام جڑے گے۔ ان ساتھی میں جناب پون سہوگی(مدیر۔روزانہ )،جناب ارجن جین(مدیر۔سنگھ کی آواز)،جناب امین اللہ خان(مدیر۔قومی رفتار)محمد مستقیم خان(مدیر۔سیاسی تقدیر)،جناب وصی الدین صدیقی (مدیر۔سلار ہند)محمد احمد (نمائندہ۔سیاسی تقدیر)،جناب سرفراز(صدائے وطن ) ودیگر لوگ پوری مستیدی سے سرگرم ہیں ۔اس لئے امید کی جاتی ہے کہ نتیجہ مثبت رہیں گے۔