ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اتر پردیش کے وزیر اعلی کا اینٹی رومیو اسکواڈ بنانے کا فیصلہ انتہائی مقبول: سروے

اتر پردیش کے وزیر اعلی کا اینٹی رومیو اسکواڈ بنانے کا فیصلہ انتہائی مقبول: سروے

Mon, 17 Apr 2017 02:47:13    S.O. News Service

نئی دہلی:16/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اقتدار سنبھالے تقریبا ایک ماہ ہونے کو آیا ہے اور اس دوران غیر قانونی مذبح خانے کے خلاف کارروائی اور اینٹی رومیو مہم سے ان کی مقبولیت اور بڑھ رہی ہے۔ ایک سروے میں یہ دعوی کیا گیا ہے۔ناقدین ان ان مہمات کو بھلے ہی وسیع بھگوا منصوبہ بندی کا حصہ بتائیں لیکن عوام کے درمیان ان کی خاصی مقبولیت ہے۔یہ سروے ریاست کے 20 اضلاع میں تقریبا 2000 لوگوں کے درمیان کیا گیا۔گرامین میڈیا پلیٹ فارم گاؤں کنکشن کی طرف سے کئے گئے سروے میں سامنے آیا ہے کہ غیر قانونی مذبح خانے، اینٹی رومیو دستوں، وی آئی پی کلچر کے خلاف کارروائی، سرکاری دفاتر میں پان مسالہ اور تمباکو پر پابندی جیسے فیصلے سب سے زیادہ مقبول بن کر ابھرے ہیں۔گاؤں کنکشن نے ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی مذبح خانوں پر کارروائی کو 38.1 فیصد لوگوں نے پسند کیا جبکہ اینٹی رومیو اسکواڈ کے فیصلے کی 25.4 فیصد لوگوں نے تعریف کی۔اینٹی رومیو مہم خواتین کے درمیان سب سے زیادہ مقبول فیصلہ رہا۔ 37 فیصد نے اس کوپسند کیا۔سروے کے مطابق آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو 62 فیصد لوگوں نے پسند کیا جبکہ 71 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ فائربراڈ ہندو لیڈر صحیح سمت میں کام کر رہے ہیں۔یہ سروے بندیل کھنڈ کے للت پور سے لے کر سون بھدر اور میرٹھ سے لے کر سدھارتھ نگر کے درمیان کیا گیا۔


Share: