ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اتر پردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملاز مین ، حکام کی سبھی طرح کی چھٹیوں پر پابندی

اتر پردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملاز مین ، حکام کی سبھی طرح کی چھٹیوں پر پابندی

Mon, 08 Aug 2016 11:41:52    S.O. News Service

میرٹھ، 7 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ہندوؤں کے تہوار رکشابندھن کے پیش نظر یوپی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین اور افسران کی 16؍اگست سے 21؍اگست تک تمام قسموں کی چھٹیوں پر نہ صرف پابندی لگا دی گئی ہے بلکہ اس مدت میں مسلسل ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کے لیے حوصلہ افزائی اسکیم ہیڈکوارٹر سطح پر لاگو کی جائے گی۔اتر پردیش روڈ ویز کے میرٹھ زون کے مینیجر منوج کمار پنڈیر نے آج یہاں بتایا کہ رکشابندھن تہوار کے موقعوں پر مسافروں کی بھاری بھیڑ رہتی ہے،ایسے میں مسافروں کو آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 16؍اگست سے 21؍اگست کے دوران روڈویز کے کسی بھی ڈرائیور، کنڈکٹر اور تکنیکی اہلکاروں کی کسی بھی قسم کی چھٹی خصوصی حالات کو چھوڑ کر منظور نہیں کی جائے گی ۔کنٹریکٹ پر کام کررہے ملازموں اور اہلکاروں پر بھی یہ حکم لاگو رہے گا۔پنڈ یر کے مطابق رکشابندھن تہوار کے موقع پر میرٹھ سے دہلی، دہرادون، ہریدوار، رشی کیش، آگرہ، لکھنؤ، بریلی وغیرہ سبھی مقامات کے لیے کافی تعداد میں بسوں کوچلانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔سروس مینیجر ایس ایل شرما نے 16؍اگست سے 21؍اگست کے درمیان روڈ ویز کی تمام گاڑیوں کو آن روڈ کرائے جانے کی سخت ہدایات سبھی ڈپو فارمینوں کو دی ہیں۔سروس مینیجر کے مطابق، آف روڈ اور بریک ڈاؤں کی صورت میں متعلقہ ڈپو فارمینوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


Share: