ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اتر پردیش میں یوگی کی گؤرکشا مہم پورے ملک میں مثال بنے گی:گورکھ پیٹھ کے مہنت

اتر پردیش میں یوگی کی گؤرکشا مہم پورے ملک میں مثال بنے گی:گورکھ پیٹھ کے مہنت

Sun, 26 Mar 2017 19:38:17    S.O. News Service

نئی دہلی:26/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کی بڑی اور قدیم گورکھ پیٹھوں میں سے ایک سنجے ون دہلی میں گورکھ پیٹھ کے مہنت یوگی سرپنچ ناتھ کا ماننا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کا وزیر اعلی بننے کے بعد اب گؤ کشی کی روک تھام کی سمت میں اہم قدم اٹھائے جائیں گے اور ان کا گؤرکشا ماڈل پورے ملک کے لیے مثال بنے گا۔مہنت یوگی سرپنچ ناتھ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گورکھپور مٹھ کے مہنت یوگی آدتیہ ناتھ کا اترپردیش کا وزیر اعلی منتخب کیا جانا ہمارے لیے انتہائی خوشی اور فخر کا موضوع ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آدتیہ ناتھ اپنی انتظامی مہارت کی بدولت اتر پردیش کے بہترین وزیر اعلی ثابت ہوں گے، وہ ریاست کی عوام میں بغیر کسی امتیاز کے ہمہ جہت ترقی کریں گے۔سرپنچ ناتھ نے کہا کہ ملک کا سنت سماج طویل عرصے سے گؤ کشی روک تھام کے لیے کوشاں تھا، لیکن ان کی آواز کو مرکز اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے کبھی زیادہ اہمیت نہیں دی گئی، اب آدتیہ ناتھ جیسے نوجوان سنیاسی کے وزیر اعلی بننے پر ہماری گؤکشی روک تھام کی تحریک کو نئی توانائی ملی ہے۔انہوں نے آدتیہ ناتھ حکومت کے غیر قانونی مذبح پر پابندی لگانے کی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس کے لیے انہیں مزید وقت دیا جانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی بننے کے بعد پہلی بار گورکھپور مٹھ پہنچنے پر دہلی گورکھ پیٹھ کی طرف سے ان کا استقبال کرنے کے لیے ان کے شاگرد بالک ناتھ گورکھپور جا رہے ہیں، وہ اگلے ماہ یہاں دہلی مٹھ میں ہونے والے سنت اجتماع کے لیے بھی یوگی کو دعوت دیں گے۔سرپنچ ناتھ نے آدتیہ ناتھ کے ساتھ اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت کے بڑے ہی پابند ہیں اور اپنے اصولوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ آدتیہ ناتھ اس بار جب بھی دہلی آئیں گے، ان سے سنجے ون کا نام تبدیل کرکے یوگی گورکھ ناتھ ون کرنے اور مٹھ کی گایوں کے لیے ایک بہترین سہولیات والی گؤ شالا کے لیے زمین فراہم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔


Share: