ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اتر پردیش میں ہو رہی سرمایہ کاری ایس پی کی اقتدار میں واپسی کے تئیں اعتماد کی نشانی:اکھلیش یادد

اتر پردیش میں ہو رہی سرمایہ کاری ایس پی کی اقتدار میں واپسی کے تئیں اعتماد کی نشانی:اکھلیش یادد

Sat, 03 Sep 2016 11:07:10    S.O. News Service

لکھنؤ، 2؍ ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے اسمبلی انتخابات میں چند ماہ باقی رہنے کے باوجود صوبے میں بڑے پیمانے پرہورہی سرمایہ کاری کو ان کی حکومت کے اقتدار میں دوبارہ واپسی کے تئیں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی نشانی قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ صوبے میں سال2012جیسے حالات پھر پیدا ہو رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے آگرہ،لکھنؤ ایکسپریس وے منصوبے سے وابستہ افسران کی اعزازی تقریب میں کہاکہ تاجروں کو سب سے پہلے معلوم ہو جاتا ہے کہ ریاست میں کس کی حکومت بننے جارہی ہے۔ریاست کے اسمبلی انتخابات چند ماہ دور ہیں، اس کے باوجود صوبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔اس ایس پی حکومت کی واپسی کے تئیں تاجروں کے اعتمادکوظاہرکرتاہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ تین دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے کوئی بھی حکومت دوبارہ نہیں لوٹی ہے۔لیکن اس بار حالات بدلے ہوئے ہیں۔ریاست میں سال2012جیسی حالات پھر پیدا ہو رہے ہیں جب سماج وادی پارٹی نے مکمل اکثریت کی حکومت بنائی تھی۔اکھلیش نے ملک کے سب سے لمبے آگرہ،لکھنؤ ایکسپریس وے کوریکارڈ22مہینوں میں مکمل کرانے میں تعاون دینے والے تمام افسران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے ثابت ہو گیاہے کہ سرکاری بنیادی منصوبے بھی ٹیم ورک کے ذریعے وقت سے پوری کئے جاسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے ریواولمپک کھیلوں میں حصہ لینے والے شوٹرفاتح رائی کو 10لاکھ روپے کا چیک اور شال دے کر نوازا۔انہوں نے رائی کو سلام دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی صلاحیت کی بدولت عالمی مقابلوں میں کئی میڈل حاصل کئے ہیں۔اب ان کی عمر کم ہے،اس لیے مستقبل میں ہونے والے اولمپک سمیت دیگر مقابلوں میں یقینی طور سے تمغہ حاصل کر ملک کا نام روشن کریں گے۔


Share: