ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اتر پردیش انتخابات میں الگ الگ رخ اختیار کر رہے ہیں لالو، نتیش

اتر پردیش انتخابات میں الگ الگ رخ اختیار کر رہے ہیں لالو، نتیش

Fri, 29 Jul 2016 21:46:24    S.O. News Service

لالوکی ’سمدھی‘ کی ممکنہ حمایت اورنتیش کے الگ فرنٹ پرسشیل کمارمودی نے اٹھائے سوال 
پٹنہ، 29؍جولائی(ایس انویوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی نے بہار میں حکمراں مہاگٹھ بند ھن کی اہم پارٹی ،جے ڈی یو اور آرجے ڈی میں مبینہ اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں دونوں پارٹیاں الگ الگ رخ اپنا رہی ہیں جس کااثریہاں کے حکمراں اتحاد پر پڑے گا۔آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کی جانب سے پارٹی کے اترپردیش الیکشن نہیں لڑنے کے اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے صحافیوں سے کہاکہ اس کاا ثربہار کے حکمراں اتحاد پر پڑے گا۔لالو پرساد نے آر جے ڈی کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات نہیں لڑنے کااعلان کرکے اشارہ دیا ہے کہ وہ ان انتخابات میں اپنے سمدھی اور سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کاساتھ دیں گے۔دوسری طرف، جے ڈی یوصدراوربہار کے وزیراعلیٰ نتیش کماربکثرت اتر پردیش کا دورہ کر رہے ہیں جس سے یہ قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں کہ وہ اگلے سال کے شروع میں ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے کی تیاری میں ہیں۔بہار قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر سشیل کمار مودی نے کہاکہ لالو پرساد ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی زوردار طریقے سے حمایت کر رہے ہیں جبکہ نتیش کمار کی کئی باتیں ایس پی سربراہ کے خلاف ہو رہی ہیں، جس سے اشارہ مل رہا ہے کہ بڑے بھائی (لالو)اورچھوٹے بھائی(نتیش )کے درمیان گہرے اختلافات ہیں۔سشیل مودی نے کہاکہ اتر پردیش میں ان کے ایک دوسرے کے خلاف مفادات کا اثر یقینی طور پر بہار کے سیکولر مہاگٹھ بند ھن پر پڑے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نتیش کے الگ مفادہیں۔


Share: