ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اتحادی فوج کے حملے میں نجران میں 64حوثی باغی ہلاک

اتحادی فوج کے حملے میں نجران میں 64حوثی باغی ہلاک

Fri, 19 Aug 2016 17:16:00    S.O. News Service

حوثی دہشت گردوں نے علی صالح کے 11وفاداروں کے سرقلم کردئے

صنعاء،19اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے فوجی آپریشن میں شامل عرب اتحادی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان سرحدی شہر نجران میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے حوثیوں پر بمباری کرکے کم سے کم 64حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے جمعرات کو نجران کے ساحلی علاقے میں ایک کمین گاہ پرحملہ کرکے سعودی عرب پرحملے کی منصوبہ بندی کرنے والے حوثیوں کی بڑی تعداد کو ہلاک اور زخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی فوج کی طرف سے باغیوں کی کمین گاہ کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد آپریشن میں توپخانے اور اپاچی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔آپریشن میں 64باغیوں کو ہلاک کرنے کے بعد متعدد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے جب کہ کمین گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ادھرایک دوسری پیش رفت میں حوثی باغیوں نے مں حرف صدر علی صالح کیوفادار ری پبلیکن گارڈز کے 11عناصر کو دھوکہ دہی کے الزام میں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حوثیوں کا کہنا ہے کہ نجران کے قریب ہونے والی اتحادی فوج کی کارروائی کو روکنے میں ناکامی پر سابق صدر کے وفاداروں کو قتل کیا گیا ہے۔


Share: