مظفرنگر ، 31؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مبینہ گؤکشی کی خبر کے بعداکثریتی کمیونٹی کے لوگوں نے یہاں کاندھلہ گاؤں میں ایک گھر پر حملہ کر دیا جس کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ۔گؤکشی کے الزام میں پولیس نے ایک خاندان کے چار لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہجوم نے قریشی کے گھر کو نقصان پہنچایا اور اس میں آگ لگانے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ جب بھیڑ گھر کے باہرپہنچی،قریشی اپنی بیوی شہناز اور دو دیگر لوگوں صدام اور موٹا کے ساتھ جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ میں خاندان کے ارکان کے خلاف مبینہ گؤکشی کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کشیدگی پھیلنے کی وجہ سے گاؤں میں بھاری تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔اس دبھپور بیان ہے۔