ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اب نشانہ پرچرچ،تبدیلی مذہب کاالزام لگاکرہندوتنظیم کاہنگامہ

اب نشانہ پرچرچ،تبدیلی مذہب کاالزام لگاکرہندوتنظیم کاہنگامہ

Sun, 09 Apr 2017 00:39:52    S.O. News Service

مہاراج گنج:8/اپری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ضلع کے کوٹھیبھار تھانہ علاقہ کے ڈڈھولی گاؤں میں واقع چرچ میں عبادت پروگرام کے دوران ہندو کارکنوں نے ہنگامہ کر دیا۔”ہندویووا“ کارکنوں کا الزام ہے کہ یہاں تبدیلی مذہب کرائی جا رہی ہے۔اس کے بعد حرکت میں آئے پولیس انتظامیہ نے عبادت کوروک دیا۔اس دوران پولیس نے سب کی تفتیش کی۔ملی معلومات کے مطابق چرچ میں ہفتہ کو لوگ دعاء پروگرام میں شامل ہونے آئے تھے۔اس میں 11غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔دعاء پروگرام کی بھنک جیسے ہی ہیوا کارکنوں کو لگی تو وہ موقع پر پہنچے اور تبدیلی مذہب کاہنگامہ کھڑاکردیا۔۔واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر فورس پہنچی۔دعاء میں شامل 11غیر ملکی شہریوں کے پاسپورٹ ویزا کی جانچ کی گئی۔جس میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ملا۔جس سے انہیں چھوڑ دیا گیا۔ہیوا کارکنوں کاالزام ہے کہ ڈڑولی چرچ میں عبادت کے بہانے تبدیلی مذہب کرایا جا رہا تھا۔مخالفت کرنے پر عبادت ہاؤس روکا گیا۔


Share: